ماہ رجب کے مخصوص اذکار و اعمال


مخصوص، اذکار و اعمال :

۱۔ رسول خدا{ص} نے فرمایا ہے: " جو شخص رجب کے مہینہ میں اس ذکر کو سو مرتبہ پڑھے: "أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِی لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَهُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ" اور اس کے بعد کچھ راہ خدا میں دیدے، تو خداوندمتعال اسے رحمت و بخشش عطا کرے گا اور ۔ ۔ ۔ جب وہ قیامت کے دن خداوندمتعال سے ملاقات کرے گا، خداوندمتعال اس سے فرمائے گا: تم نے میری سلطنت کا اقرار کیا ہے، پس جو چاہتے ہو مانگو میں اسے قبول کروں گا اور میرے علاوہ کوئی تمھاری حاجتوں کو پورا نہیں کر سکتا ہے۔[۱]"

۲۔ آنحضرت{ص} نے ایک دوسری روایت میں فرمایا ہے: " جو شخص اس مہینہ میں ایک ہزار مرتبہ "َلا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" پڑھے، خداوندمتعال اس کے نامہ اعمال میں ایک لا کھ اجر و ثواب لکھے گا و ۔ ۔ ۔ "[۲]

اس مہینہ کے اذکار و اوراد بھی بکثرت ہیں، جو دعاوں کی کتابوں میں درج ہیں، جن کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ب۔ رجب کے مہینہ کے مخصوص اعمال:

اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں سے کچھ نمازیں ہیں جنہیں ہر شب میں پڑھا جاتا ہے ان کی کیفیت روایتوں میں ذکر کی گئی ہے[۳]۔

اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں پہلی شب، پندرھویں شب اور رجب کے مہینہ کی آخری شب میں غسل کرنا ہے[۴]، ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ { لیلة الرغائب}[۵] کی نمازیں ، تیرھویں شب ، چودھویں شب اور پندرھویں شب { لیالی البیض} کی نمازیں[۶]، عمرہ بجا لانا[۷]، امام حسین{ع} کی زیارت[۸]، اور امام رضا{ع} کی زیارت[۹] اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں شامل ہے۔

ماخذ و مصادر

[1]صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش.

[2]ایضاً.
[3]ایضاً.
[4]حر عاملی، وسائل الشیعة، ج 10، ص 484، ح 13907، مؤسسة آل البیت، قم، 1409ھ.

[5]ایضاً، ح 13908.

[6]ملاحظہ ہو:وسائل الشیعة، ج 8، باب 5، ص 91.

[7]ایضاً، ج 3، ص 334، باب 22.

[8]ایضاً، ج 8، ص 98، باب 6.

[9]ایضاً، ج 8، ص 24، باب 3.

 

کرونا وائرس ، ہماری الجھنیں اور قرآن کے جواب

احکام اعتکاف کا فلو چارٹ

عزاداری اور اس کی ترویج میں ہمارا کردار

میں ,کے ,کی ,اس ,اعمال ,مہینہ ,کے مخصوص ,مہینہ کے ,اس مہینہ ,۔ ۔ ,مخصوص اعمال

مشخصات

تبلیغات

آخرین مطالب این وبلاگ

آخرین ارسال ها

برترین جستجو ها

آخرین جستجو ها

Kafbini سبز گستر کالا معرفی و بررسی لپ تاپ و سخت افزار طراحان برتر ساخت ویلا پاورپوینت درسی بلاگی برای سن فایل مرکز بیرینگ سید