بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت امام موسی بن جعفر بن محمدبن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کا میلاد مسعود سات صفر ۱۲۸ ھ ق کو سرزمین ابواء میں ہوا جو کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع ہے۔ [1] آپ کی مادر گرامی کا نام " حمیدہ " تھا ۔[2] آپ کا نام موسی اور کنیت ابوالحسن اول ، ابوالحسن ماضی ، ابو ابراہیم ، ابو علی اور ابو اسماعیل ہے ۔ آپ کے القاب کاظم ، عبد صالح ، نفس زکیہ ، زین المجتہدین ، وفی ، صابر ، امین اور زاہر ہیں ۔
ابن شہر آشوب لکھتے ہیں : آپ اپنے بزرگوارانہ اخلاق کی وجہ سے معاشرے میں درخشندہ ہوئے اسی بنا پر آپ کو "زاہر " اور اس حیثیت سے کہ آپ غصے کو پی جاتے آپ " کاظم " کے نام سے مشہور ہوئے ۔ [3]
ادامه مطلب
درباره این سایت